رام داس اٹھاؤلے نے کہا کہ 'مجھے نہیں لگتا کہ بی جے پی 50 - 50 والے فارمولے کے لیے راضی ہوجائے گی لیکن نائب وزیراعلی کا منصب شیوسینا کو 5 سال کے لیے دیا جاسکتا ہے۔ میرے خیال میں شیوسینا کو آدتیہ ٹھاکرے کے لیے نائب وزیراعلی کے عہدے کو قبول کرنا چاہئے اور دیویندر فڑنویس کو چاہئے کہ وہ وزیر اعلیٰ بنیں۔'
انہوں نے کہا کہ 'میرا فارمولا یہ ہے کہ بی جے پی اور شیوسینا کو اکٹھا ہونا چاہئے کیونکہ عوام کا مینڈیٹ ان کے ساتھ ہے یقینا این ڈی اے کو نشستیں توقع کے مطابق نہیں ملی تھیں لیکن اس کے باوجود وہاں اکثریت ہے۔'
اٹھاؤلے نے مزید کہا کہ 'وزیر اعلیٰ کے عہدے پر بی جے پی کا دعویٰ ہے۔ شیوسینا کا کہنا ہے کہ انہیں صرف 124 سیٹیں دی گئیں۔ انہیں مرکز میں وزارتی عہدہ بھی دیا جاسکتا ہے۔'