مہاراشٹر کے وزیر صحت راجیش ٹوپے نے سلمان خان اور مسلم مذہبی رہنماؤں سے اپیل کی ہے کہ وہ مسلم کمیونٹی میں کورونا ویکسین کے ٹیکے لینے کے لئے لوگوں سے اپیل کریں وزیر صحت راجیش ٹوپے نے کہا کہ سلمان خان مسلم مذہب سے آتے ہیں اور انھیں بہت سے لوگ پسند کرتے ہیں اور ان کی بات مانتے ہیں اس لئے سلمان خان اور مسلم مذہبی رہنماؤں سے اپیل کی جارہی ہے کہ وہ اپنے معاشرے کے لوگوں کو کورونا ویکسین کے بارے میں بتائیں اور ٹیکے لینے کی ہدایت دیں۔
فلم اداکار سلمان خان اور مُسلم مذہبی رہنماؤں کو ویکسینیشن کرانا چاہیے: راجیش ٹوپے - ای ٹی وی بھارت
مسلم مذہب میں کورونا ویکسین کے ٹیکو کو لے کر کئی ساری غلط فہمیاں ہیں جس کی وجہ سے ایک بڑی تعداد کورونا ویکسین کے ٹیکے نہیں لگوارہی ہے، اس طرح کا اظہار خیال راجیش توپے نے کیا ہے۔ اسی کے مدنظر ریاست مہاراشٹر کے وزیر صحت راجیش ٹوپے نے فلم اداکار سلمان خان اور مُسلم مذہبی رہنماؤں سے اپیل کی ہے کہ وہ لوگوں میں کورونا ویکسین کے ٹیکے لگوانے کے لیے اپیل کریں۔

مزید پڑھیں:
ریاست کے وزیر صحت راجیش ٹوپے نے ایک مثال دیتے ہوئے کہا کہ جالنہ میں کچھ مسلم گاؤں ہیں جہاں گاؤں کے بزرگوں کو کورونا کے ٹیکو کے بارے میں بتایا گیا اور گاؤں کے لوگوں سے ویکسین لگوانے کی اپیل کی گئی جِس کے بعد گاؤں کے اسّی سے نوے فیصد لوگوں کو کورونا ویکسین دی گئی۔