اردو

urdu

ETV Bharat / city

بھیونڈی: بارش سے کاروبار متاثر

موسلا دھار بارش کی وجہ سے مسلم اکثریتی علاقے غیبی نگر، انصار نگر، دھوبی تالاب، نائگاؤں، ملت نگر، اسلام پورہ، نظام پورہ علاقے کی سڑکیں زیرآب ہوگئی ہیں جس کی وجہ سے لوگوں کو آمد ورفت میں زبردست دشواریوں کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

بھیونڈی: بارش سے کاروبار متاثر

By

Published : Jul 24, 2019, 8:57 PM IST

ریاست مہاراشٹر کے دارالحکومت ممبئی سے متصل تھانے میں ممبرا بھیونڈی سمیت دیگر مضافاتی علاقوں میں گزشتہ شب سے ہو رہی مسلسل بارش سے شہر کے اہم شاہراہ بازار زیرِ آب ہو گئے ہیں۔

بھیونڈی: بارش سے کاروبار متاثر

مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ بھیونڈی شہر کے مارکیٹ میں سیلابی کیفیت پیدا ہو گئی اور سینکڑوں دوکانوں، مکانوں، اور پاورلوم کارخانوں میں بارش کے پانی کے بھر جانے کے سبب شہریوں کی لاکھوں کی املاک تباہ و برباد ہو گئی ہے۔

ممبئی ناسک شاہ راہ پر سفر کرنے والوں کے مطابق گزشتہ شب سے ہونے والی بارش نے شہریوں کی زندگی کو زبردست متاثر کیا ہے۔ آس پاس کے علاقے کے لوگوں نے بتایا کہ ممبئی ناشک شاہراہ، بھیونڈی واڑہ، بھیونڈی تھانے اور بھیونڈی پارول روڈ پر پانی بھرنے سے ٹریفک جام لگا ہوا ہے۔ اس شاہراہ سے گزرنے والوں کو شدید دشواریوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

ایک شخص نے بتایا کہ شہر کے مسلم اکثریتی علاقے غیبی نگر، انصار نگر، دھوبی تالاب، نائگاؤں، ملت نگر، اسلام پورہ، نظام پورہ علاقے میں بارش کے پانی سڑکوں پر نظر آ رہا ہے۔ نالوں کی صفائی بہتر طریقے سے نہ ہونے کے سبب شہریوں میں کارپوریشن کی نا اہلی کے سبب شدید ناراضگی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details