اردو

urdu

ETV Bharat / city

گٹکا پان مسالہ گودام پر اینٹی نارکوٹکس سیل کا چھاپہ - گٹکے پان مسالے کا کاروبار گزشتہ ایک برس سے چوری چھپے انجام دیا جارہا تھا

مہاراشٹر کے دارالحکومت ممبئی سے متصل بھیونڈی میں،اینٹی نارکوٹکس سیل، نے شہر کے کھنڈو پاڑا سڑک پر واقع گٹکا پان مسالہ کے گودام پر چھاپہ مارکر لاکھوں روپے مالیت کا غیرقانونی گٹکا پان مسالہ ضبط کیا اور اس میں ملوث ایک شخص کو گرفتار کیا ہے۔

گٹکا پان مسالہ گودام پر اینٹی نارکوٹکس سیل کا چھاپہ

By

Published : Oct 17, 2019, 10:23 AM IST

گٹکا پان مسالہ گودام پر اینٹی نارکوٹکس سیل کا چھاپہ

پولیس ذرائع سے موصولہ اطلاعات کے مطابق تھانے کرائم برانچ کے اینٹی نارکوٹکس سیل نے بھیونڈی کے کھنڈو پاڑا سڑک پر گٹکا کاروبار سے متعلق خفیہ اطلاع موصول ہوئی، جس پر نارکوٹکس کی ٹیم نے کھنڈو پاڑہ سڑک پر باغ فردوس کمپلیکس نامی عمارت میں واقع گالہ نمبر چھےکے گٹکا پان مسالہ کے گودام پر دیر شام چھاپہ مارکر تقریباً ساڑھے پانچ لاکھ روپے مالیت کا گٹکا پان مسالہ ضبط کیا ہے۔
نارکوٹکس سیل کے افسران کے مطابق مذکورہ گودام سے شہر کے مختلف حصوں میں ممنوعہ گٹکے پان مسالے کا کاروبار گزشتہ ایک برس سے چوری چھپے انجام دیا جارہا تھا، مخبر کی اطلاع پر کرائم برانچ کی ٹیم نے کاروائی کرتے ہوئے اس غیر قانونی کاروبار میں ملوث قمر کمپلیکس میں رہنے والے 36 برس کے محمد خالد خان کو مختلف دفعات کے تحت نےگرفتار کیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details