فرانس کے صدر کے ذریعے توہین رسالت کو لے کر پوری دنیا کے مسلمانوں میں نارضگی پائی جا رہی ہے۔ ممبئی میں رضا اکیڈمی نے آج فرانس کے خلاف مظاہرہ کرتے ہوئے پورے ملک کے مسلمانوں سے فرانس کے پروڈکٹ اور فرانسیسی اشیاء کا بائیکاٹ کرنے کی اپیل کی۔
ممبئی کے بھونڈی بازار علاقے میں رضا اکیڈمی کے کارکنان نے کہا کہ فرانس اسلام دشمن ملک ہے اور ہمیشہ سے وہ توہین رسالت کر کے مسلمانوں کی دل آزاری کر رہا ہے۔
رضا اکیڈمی کے صدر سعید نوری نے کہا کہ بھارت فرانس سے سفارتی تعلقات ختم کرے کیونکہ بھارت میں مسلمانوں کی تعداد کافی ہے اور فرانس نے جو حرکت کی ہے اس سے بھارت سمیت پوری دنیا کے مسلمانوں کی دل آزاری ہوئی ہے۔