اردو

urdu

ETV Bharat / city

چین کے خلاف ممبئی میں مظاہرہ - چینی صدر کے خلاف احتجاج

چین میں مسلمانوں پر ہورہے ظلم کے خلاف آج ممبئی کے بھنڈی بازارمیں رضا اکیڈمی کے کارکنان نے چینی صدر کے خلاف احتجاج کیا اور حکومت ہند سے مداخلت کرنے کی اپیل بھی کی۔

protest against china in mumbai
چین کے خلاف ممبئی میں مظاہرہ

By

Published : Nov 12, 2020, 5:20 PM IST

ریاست مہاراشٹر کے ممبئی میں رضا اکیڈمی کے کارکنان نے بھنڈی بازار میں چین میں مسلمانوں کے ساتھ ناروا سلوک کرنے کی وجہ سے چینی صدر کے خلاف احتجاج کیا گیا۔

چین کے خلاف ممبئی میں مظاہرہ

کووڈ ایس او پیز کے پیش نظر مظاہرے میں 50 سے زائد لوگ شامل تھے، مظاہرے کے دوران ممبئی پولیس کا پختہ بندوبست تھا، تاکہ کسی طرح سے نظم و نسق کو لیکر کوئی مسئلہ پیدا نہ ہو۔

رضا اکیڈمی کے صدر سعید نوری نے کہا کہ چین میں مسلمانوں پر ظلم ہو رہا ہے، مسلمانوں کو مذھبی رسومات بھی ادا کرنے کی اجازت نہیں، یہی نہیں چین میں قرآن پاک کی توہین کی جاتی ہے۔

مزید پڑھیں

چین: ایغور مسلمانوں کی حالت زار پر ایک رپورٹ

انھوں نے کہا کہ چین کے مسلم گھرانوں میں محمد نام نہیں رکھنے دیا جا رہا، سعید نوری نے بھارتی حکومت سے اپیل کی ہے کہ چین میں قید مسلمانوں کی رہائی کے لیے حکومت مداخلت کرے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details