شہریت ترمیمی قانون، این آر سی اور این پی آر کے خلاف پورے ملک میں مسلسل احتجاجی مظاہرے جاری ہے۔
خاص طور پر اگر دیکھا جائے تو ان احتجاج کی ابتدا شاہین باغ سے ہوئی تھی، اس طرز پر اب مسلسل دیگر ریاستوں میں بھی اس قانون کے خلاف دھرنے جاری ہیں۔

ریاست مہاراشٹر کے دارالحکومت ممبئی کے ممبئی باغ میں بھی خواتین کی ایک جماعت نے شہریت ترمیمی قانون، این آر سی اور این پی آر کے خلاف دھرنے کا اہتمام کیا ہے، جہاں مسلسل دھرنے پر خواتین بیٹھی ہیں اور اس قانون کی مخالفت میں نعرے بازی کر رہی ہیں اور مرکزی حکومت سے یہ اپیل کی جارہی ہے کہ اس قانون کو حکومت واپس لے۔
مزید پڑھیں:ایودھیا فیصلے پرعدالت عطمیٰ میں کیورٹیو پیٹیشن داخل
پولیس اہلکاروں نے صبح ممبئی باغ میں دھرنے پر بیٹھی خواتین کو ہٹانے کی کوشش کی جس کی وجہ سے مظاہرین اور پولیس اہلکاروں کے مابین دھکا مکی کی صورت پیدا ہوئی، جس میں تین خواتین کو چوٹیں آئیں اور انہیں نزدیکی نائر اسپتال میں بھرتی کیا گیا ہے۔