اردو

urdu

ETV Bharat / city

دہلی میں طلبا و طالبات کی گرفتاریوں کے خلاف اورنگ آباد میں احتجاج - delhi riots

قومی دارالحکومت دہلی میں جامعہ ملیہ اسلامیہ، جے این یو اورعلی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے طلبا وطالبات کی گرفتاریوں کے خلاف اورنگ آباد میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ مسلم نمائندہ کونسل نے بی جے پی کو دہلی فسادات کا ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے پورے معاملے کی جانچ کا مطالبہ کیا۔

دہلی میں طلبا و طالبات کی گرفتاریوں کے خلاف اورنگ آباد میں احتجاج
دہلی میں طلبا و طالبات کی گرفتاریوں کے خلاف اورنگ آباد میں احتجاج

By

Published : Jul 1, 2020, 2:28 PM IST

ریاست مہاراشٹر کے ضلع اورنگ آباد میں مسلم نمائندہ کونسل نے اورنگ آباد ڈویژنل کمشنر کی معرفت سے صدر جمہوریہ کو ایک مطالباتی میمورنڈم سونپا، جس میں صدر جمہوریہ سے مطالبہ کیا گیا کہ دہلی فسادات کی تحقیقات کرائی جائے۔

دہلی میں طلبا و طالبات کی گرفتاریوں کے خلاف اورنگ آباد میں احتجاج

یاد داشت میں مرکزی حکومت اور کیجریوال حکومت پر اقلیتوں کے ساتھ سوتیلا برتاؤ کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے، تبنظیم کا کہنا ہے کہ بی جے پی کے دور حکومت میں سماج دشمن عناصر کو کھلی چھوٹ ملی ہوئی ہے۔

دہلی میں طلبا و طالبات کی گرفتاریوں کے خلاف اورنگ آباد میں احتجاج

جبکہ طلبا پر یو اے پی اے نافذ کیا جا رہا ہے، مسلم نمائندہ کونسل نے اس سے نا انصاف قرار دیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details