اردو

urdu

ETV Bharat / city

ممبئی: ڈاکٹر نے سو بیڈز کا اسپتال عطیہ کیا - سو بیڈز کا اسپتال

ملک بھر میں کورونا وائرس کی مہلک وبا پھیل رہی ہے جس کے مدنظر ایسی جگہوں کی ضرورت ہے جہاں مریضوں کو قرنطینہ میں رکھا جا سکے اور ان کا علاج کیا جا سکے۔

COVID-19
COVID-19

By

Published : Apr 6, 2020, 4:10 PM IST

ملک بھر میں کورونا وائرس کی مہلک وبا پھیل رہی ہے جس کے مدنظر ایسی جگہوں کی ضرورت ہے جہاں مریضوں کو قرنطینہ میں رکھا جا سکے اور ان کا علاج کیا جا سکے۔

ایسے حالات میں ممبئی کے ایک ڈاکٹر نے کووڈ 19 کے مریضوں کے علاج کے لیے اپنے سو بیڈز کے اسپتال کو عطیہ کر کے ایک مثال قائم کی ہے۔

ڈاکٹر رائے پاٹنکر ممبئی میں دو اسپتالوں کے مالک ہیں۔ ان اسپتالوں کے نام جوائے اور زین ہیں جو ممبئی کے چیمبور علاقے میں واقع ہے۔ ان دونوں اسپتالوں میں سو بیڈز کی سہولت ہے۔ جوائے اسپتال گزشتہ تین برس کچھ قانونی مسائل کی وجہ سے بند تھا۔

اب چونکہ کووڈ 19 مریضوں کے لئے جگہ کی ضرورت ہے جس کے مدنظر انہوں نے قرنطینہ کی سہولت کے لیے اسپتال کو عطیہ کیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details