اعلیٰ پولیس افسروں کی موجودگی میں الوداعی تقریب کے دوران بروے نے ممبئی پولیس کی طاقت ان کی کاردکردگیوں کی تعریف کرتے ہوئے سبگدوشی کا علان کیا۔
رمبیر سنگھ ممبئی کے پولیس کمشنر دوپہر بعد انہونے ممبئی کے نو منتخب پولیس کمشنر پرمبیر سنگھ کو چارج دیا اور روانہ ہو گئے۔ بروے کو کمشنر کے عہدے پر بہت کم وقت کے لئے منتخب کیا گیا، لیکن انہوں نے اس کم وقت میں اندروورلڈ کے خلاف جو کارروائی کی ہے، اس سے نہ صرف انڈرورلڈ بلکہ محکمہ پولیس میں بھی کھلبلی مچ گئی۔
کمشنر کا عہدہ سنبھالنے کے بعد پرمبیر سنگھ نے کہا کہ ممبئی میں اسٹریٹ کرائم، انڈرورلڈ اور خواتین پر ہونے والے مظالم کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔
سنجے بروے نے اندرورلڈ کے خلاف جو کارروائی کی تھی، اس کارروائی میں کئی سینیر آئی پی اس افسروں کے اندرورلڈ سے مراسم سامنے آئے۔ اس بارے میں جب پرمبیر سنگھ سے سوال کیا کیا گیا تو انہونے کہا کہ 'ان کارروائیوں کو موجدوہ وقت میں آگے بڑھایا جائیگا اور ان سب کے خلاف سخت کارروائی بھی کی جائیگی'۔
سنہ 1988 بیچ کے آئی پی ایس افسر پرمبیر سنگھ اس سے پہلے مہارشٹر اینٹی کرپشن بیورو کے ڈی جی کے عھدے پر منتخب تھے۔ انہونے تھانے پولیس کمشنر کا عہدہ بھی بخوبی نبھاتے ہوئے ممبئی میں اندرورلڈ کی کمر توڈی تھی اور مافیا ڈان داؤد ابراہیم کے بھائی اقبال کاسکر کو بھی سلاخوں کے پیچھے پہنچایا۔