ممبئی میں لاک ڈاؤن کے پیش نظر ممبئی پولیس ڈرون سے اعلان اور نگرانی دونوں کر رہی ہے۔ مختلف مقامات پر پولیس نے احتیاط برتنے کے لئے سبزی کی دوکانوں پر لوگوں کا مجمع نہ لگے اس بات کو دیکھتے ہوئے ایک ایک میٹر کا فاصلہ برقرار رکھنے کی تدبیریں کی ہے۔
ممبئی میں ڈرون کیمرے سے نگرانی - surveillance
ملک گیر سطح پر کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے وزیراعظم نریندر مودی نے 21 دن کا لاک ڈاون کا اعلان کیا ہے۔
مقامی رکن اسمبلی امین پٹیل نے بتایا کہ ہم علاقے کے لوگوں کو بھیڑ سے دور رکھنے کے لئے ڈونگری طرز پر کام کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ڈونگری طرز کا مطلب ہوتا ہے کہ ایک پولیس جوان چار عمارتوں پر نظر رکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ روز مرہ کی ضرورتوں کی خریداری عوام کر سکے اس بات کا خاص خیال رکھا جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پولیس نے آج ہر طرح سے اس بات پر توجہ دی کہ کسی بھی طرح نہ ہی عوام کو پریشانی ہو اور نہ ہی لوگوں کا مجمعہ لگے، اور اس کام میں پولس کو ڈرون سے کافی مدد ملی ہے، حالانکہ آج کئی مواقع پر لوگوں کا مجمعہ بھی لگا لیکن ہم اپیل کرتے ہیں کہ عوام اس طرح جمع نہ ہوں۔