بھیونڈی کے ڈپٹی پولیس کمشنر راج کمار شندے نے پریس کانفرنس کے دوران میڈیا نمائندوں کو بتایا کہ انہیں خفیہ اطلاع موصول ہوئی تھی کہ بھیونڈی کے ویر ہاؤس علاقے میں واقع گودام میں بین الاقوامی الکٹرانک کمپنیوں کے نقلی پیکنگ باکس رکھے ہیں۔
اطلاع ملنے کے بعد پولیس کی ٹیم نے ڈپٹی پولیس کمشنر راج کمار شندے کی سربراہی میں چھاپہ مار تقریباً 25 کروڑ روپے مالیت کی برآمد کیا۔
پولیس نے گودام سے ایچ پی، کینن، سیم سنگ اور ایپسن جیسی کمپنیوں کے نقلی پیکنگ باکس برآمد کیے گئے ہیں۔
پولیس نے گودام مالک کشور امبا کو گرفتار کیا ہے۔ پولیس ٹیم اس بات کی تفتیش کرنے میں مصروف ہے کہ آخر یہ نقلی باکس کہاں سے آتا تھا۔
ان نقلی باکس کے برآمد ہونا یہ واضح کرتا ہے کہ نقلی الکٹرانک سامان کو پیک کر بھارتی بازار میں فروخت کرنے کا غیرقانونی کاروبار ہو رہا ہے۔
ذرائع کے مطابق بھیونڈی کے ویر ہاوس میں یومیہ ہزاروں کنٹینر مال چین سے درآمد کیا جاتا ہے اور اس بات کا شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ چین درآمد ہونے والے ان نقلی الکٹرانک سامان کو اسی نقلی باکس میں بیکنگ کر بھارتی بازار میں فروخت کرنے کا کاروبار جاری ہے۔
پولیس اس معاملے کی تفتیش آن لائن شاپنگ کے ذریعہ فروخت ہونے والے نقلی الکٹرانک سامان کے زاویہ سے بھی کر رہی ہے۔ پولیس کے مطابق اس معاملے میں مزید گرفتاری کا امکان ہے۔