ممبئی: فلم ''دی کشمیر فائلس کے ڈائریکٹر ویویک اگنی ہوتری اپنے ایک بیان کو لے کر مصیبت میں پھنس گئے ہیں۔ ڈائریکٹر کا ایک ویڈیو وائرل ہے جس میں وہ بھوپال کا مطلب ہوموسیکسوئل بتایا تھا۔ ان کے اس بیان پر ہنگامہ ہوگیا ہے۔ ویویک انگنی ہوتری کے خلاف ان کے بیان کو لے کر ممبئی کے وسوروا تھانے میں معاملہ درج کرائی گئی ہے Police complaint filed in Mumbai against Vivek Agnihotri for ‘Bhopali means homosexual’ comment, FIR sought۔
ویویک انگنی ہوتری نے کہا تھا کہ میں بھوپال میں بڑا ہوا ہوں لیکن میں بھوپالی نہیں ہوں، میں کبھی آپ کو اکیلے میں سمجھاؤں گا۔ کسی بھوپالی سے پوچھنا۔ بھوپالی کا مطلب ہے کہ وہ ہوموسیکسوئل ہے۔ نوابی شوق والا ہے۔ ویویک کا بیان جیسے ہی سامنے آیا لوگ اسے تنقید کا نشانہ بنانے لگے۔ ان کے اس بیان کی سابق وزیر اعلی دگ وجے سنگھ نے مذمت کی۔
وہیں دوسری طرف بھوپال میں ماکھن لال چترویدی راشٹریہ پترکاریتہ اور سنچار یونیورسٹی میں بھارتی فلم فیسٹول میں ہوئے، جہاں انہوں نے اپنی فلم کا پروموش کیا۔ اس دوران وہ گاندھی، نہرو کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ اس سے پہلے بھی فلم کو پرمود کیا گیا ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے کشمیر فائلس دیکھنے کے لئے لوگوں سے جو اپیل کی ہے وہ درست ہے اس میں کچھ بھی غلط نہیں ہے۔