مہاراشٹر میں کورونا وائرس کا قہر جاری ہے اور اس وبا سے متاثر مریضوں کی تعداد میں لگاتار اضافہ کو دیکھتے ہوئے پورے صوبہ کو 31 مارچ تک لاک ڈاون کرتے ہوئے دفعہ 144 نافذ کردیا گیا ہے مگر اس کے بعد بھی نوجوان سڑکوں پر بے وجہ گھومنے سے باز نہیں آرہے ہیں-
لاک ڈاون: بلا ضرورت گھوم رہے نوجوانوں پر پولیس کی کاروئی جس کی وجہ سے ضلع ممبئی سے متصل کلیان مشرق کے چکی ناکہ ٹاٹا پاور ہاوس کے نزدیک بلا ضرورت سڑکوں پر گھوم رہے نوجوانوں کو پولیس نے ذدوکوب کرتے ہوئے کان پکڑ کر کافی دیر تک اٹھک بیٹھک کرانے کے بعد ہدایت دے کر چھوڑ دیا۔
پولیس کی اس کاروائی کا ویڈیو سوشل میڈیا زبردست وائرل ہورہا ہے جس کی وجہ سے کلیان پولیس کی اس کاروائی پر مختلف ردعمل سامنے آرہا ہے.
کلیان میں کورونا وائرس سے متاثر پائے جانے سے مقامی انتظامیہ کافی سخت ہے مگر اسکے بعد بھی شہری بے خوف سڑکوں پر گھوم رہے ہیں. لاک ڈاون کو سختی سے عمل کرانے کے لیے پولیس لگاتار پورے ضلع میں کاروائی کررہی ہے.
کلیان پولیس نے گزشتہ دو دنوں میں 31 معاملے درج کئے ہیں جبکہ بھیونڈی پولیس نے آس بی بی مسجد کے ٹرسٹیان کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے.