اردو

urdu

ETV Bharat / city

پٹرول ڈیزل کی قیمتوں میں پھر اضافہ - اردو خبر

سرکاری آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے پانچ دن کے بعد بدھ کے روز پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کیا جس کی وجہ سے ممبئی میں پیٹرول کی قیمت 91 روپے فی لیٹر سے تجاوز کر گئی اور یہاں ریکارڈ قیمت سے محض 27 پیسے کم ہے۔

پٹرول ڈیزل کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ
پٹرول ڈیزل کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ

By

Published : Jan 13, 2021, 11:58 AM IST

پٹرول اور ڈیزل ایسی اشیاء میں شامل ہیں جن کے سستے اور مہنگے ہونے کے سبب بازار کی قیمتوں اور ضروری اشیاء کے داموں پر سیدھے اثر پڑتا ہے۔ گزشتہ کی مہینوں سے تیل کی قیمتوں میں دن بدن اضافہ ہی درج کیا جارہا ہے۔ اور مرکزی حکومت کے ساتھ ساتھ تیل کمپنیاں مبینہ من مانے طریقوں سے تیل کی قیمتیں بڑھائے جارہی ہیں۔

پٹرول ڈیزل کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ

گزشتہ ایک ہفتہ کے دوران دوسری مرتبہ آج بدھ کے روز پانچ دن کے بعد آئل کمپنیوں نے تیل کی قیمتیں بڑھادی ہیں۔ جس کی وجہ سے ممبئی میں آج پٹرول 91.07 روپے فی لیٹر پر پہنچ گیا ہے جو 4 اکتوبر 2018 کی ریکارڈ قیمت 91.34 روپے سے محض 27 پیسے کم ہے۔

پٹرول ڈیزل کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ

واضح رہے کہ تیل کمپنیوں نے 29 دن تک قیمتیں مستحکم رہنے کے بعد دونوں ایندھنوں کی قیمتوں میں 06 اور 07 جنوری کو اضافہ کیا تھا اور اس کے بعد قیمتیں پانچ دن مستحکم رہیں۔ 6 اور 7 جنوری کو پٹرول 49 پیسے فی لیڑ جبکہ ڈیزل 51 پیسے مہنگا ہوا تھا۔

پٹرول ڈیزل کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ

بدھ کے روز دارالحکومت میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں 25، 25 پیسے فی لیٹر کا اضافہ ہوا ہے۔ اس کے بعد دہلی میں پیٹرول نئی ریکارڈ سطح 84.45 روپے پر پہنچ گیا ہے جب کہ ڈیزل 74.63 روپے فی لیٹر ہوگیا۔ 7 جنوری کو دہلی میں پٹرول کی قیمت ریکارڈ 84.20 روپے فی لیٹر تک پہنچ گئی تھی۔ اس سے قبل 4 اکتوبر 2018 کو دارالحکومت میں پٹرول کی قیمت 84 روپے فی لیٹر ریکارڈ سطح پر تھی۔

پٹرول ڈیزل کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ

ABOUT THE AUTHOR

...view details