اردو

urdu

ETV Bharat / city

پیپسی کو کمپنی کے ملازمین کا احتجاج - یوم مزدور کے موقعے پر' پیپسی کو' ملازمین کا احتجاج

ٹھنڈے مشروبات تیار کرنے والی کمپنی 'پیپسی کو' کے 450 ملازمین کمپنی کے دہرے رویے کے خلاف احتجاج کررہے ہیں۔

یوم مزدور کے موقعے پر' پیپسی کو' ملازمین کا احتجاج

By

Published : May 1, 2019, 8:09 PM IST

ملازمین کا کہنا ہے کہ 'کمپنی نے ان کے ساتھ دھوکہ کیا ہے اور مستقل ملازمت پر رکھنے سے انکار کردیا ہے جس کے خلاف ممبئی سے تعلق رکھنے والے 450 ملازمین کمپنی کے خلاف احتجاج کررہے ہیں'۔

یوم مزدور کے موقعے پر' پیپسی کو' ملازمین کا احتجاج
ملازمین کا مطالبہ ہے کہ 'انہیں مستقل ملازم کے طور پر تسلیم کیا جائے اور وہ تمام سہولیات مہیا کرائی جائے جو حکومت نے ایک ملازم کو مہیا کرنے کا حکم دیا ہے۔'

ملازمین کا کہنا ہے کہ 'وہ 25 برس سے کمپنی میں کام کر رہے ہیں اس کے باوجود ان کے مستقبل کا کوئی بھی بھروسہ نہیں، ایسے وقت میں وہ کیا کریں'۔

واضح رہے کہ پیپسی کو کمپنی میں ممبئی کے مختلف علاقے کے 450 افراد کام کرتے ہیں، مذکورہ افراد کمپنی میں تیار ہونے والے مشروبات کو پورے ممبئی میں سپلائی کرتے ہیں، اب ان کی نوکری خطرے میں ہے۔

ملازمین کا کہنا ہے کہ 'اگر کمپنی انہیں مستقل ملازمت پر نہیں رکھتی ہے تو وہ جلد ہی لیبر کمشنر سے رابطہ کریں گے۔'

ABOUT THE AUTHOR

...view details