اردو

urdu

ETV Bharat / city

بلڈانه کے پیپل گاؤں میں صاف پانی کی کمی سے لوگ پریشان

موسم گرما کے شروع ہوتے ہی مہاراشٹر کے دیہی علاقوں میں پینے کے پانی کی قلت شروع ہو جاتی ہے. حکومت اس مسئلے کا حل نکالنے سے قاصر ہے۔

بلڈانه کے پیپل گاؤں میں صاف پانی کی کمی سے لوگ پریشان
بلڈانه کے پیپل گاؤں میں صاف پانی کی کمی سے لوگ پریشان

By

Published : Apr 5, 2021, 6:08 PM IST

مہاراشٹر کے بلڈانہ ضلع کے پیپل گاؤں راجہ کی آبادی چالیس ہزار کے آس پاس ہے۔ یہ گاؤں خاندیش، مراٹھواڑہ کی سرحد پر آباد ہے جس میں پچاس فیصد آبادی مسلمانوں کی ہے۔

بلڈانه کے پیپل گاؤں میں صاف پانی کی کمی سے لوگ پریشان

یہاں کے لوگ پانی کی قلت کے سبب ذات پات، مذہب سب کچھ بھول کر اس مسئلہ كا حل ڈھونڈنے کے لیے جی توڑ جدوجہد کر رہے ہیں۔ اس مشکل گھڑی میں یہاں کے لوگ سرکاری دفاتر کے چکر کاٹتے نظر آ رہے ہیں۔

ایک غیر سرکاری تنظیم کے ودربھ ضلع کے صدر حسن انعام نے بتایا کہ پینے کے پانی میں جب آلودگی ہوتی ہے تو یہاں کے لوگ بیماریوں کا شکار ہو جاتے ہیں۔ اس لیے انہوں نے دیہی علاقوں کی فلاح و بہبود کے لئے کام کرنے والے سرکاری افسران سے اس بات کی اپیل کی ہے کہ روزمرہ کے لیے استعمال کیے جانے والے پانی عوام کو جلد سے جلد مہیا کیا جائے تاکہ لوگ بیماریوں سے محفوظ رہیں۔


فی الحال عوام روزمرہ کی ضرورتوں کو پورا کرنے کے لئے کنویں کے پانی اور ہینڈ پمپ کے پانی کا استعمال کر رہے ہیں لیکن موسم گرما اور پانی کے زیادہ استعمال کے سبب لوگوں کو کافی مشکلات کا سامنا رہتا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details