اردو

urdu

ETV Bharat / city

پالگھر ہجومی تشدد: ہائی کورٹ کا ریاستی حکومت کو نوٹس - ہائی کورٹ

پالگھر ہجومی تشدد سانحہ کی سی بی آئی جانچ کرانے، فاسٹ ٹریک کورٹ میں مقدمہ چلانے اور معاوضہ دینے سے متعلق عرضی پر بامبے ہائی کورٹ نے مہاراشٹر حکومت اور سی بی آئی کو نوٹس جاری کیا ہے۔

high court
high court

By

Published : Apr 30, 2020, 4:50 PM IST

جسٹس اجل بُھیان کی سنگل جج بینچ نے دو ہفتے میں ریاستی حکومت اور سی بی آئی سے جواب طلب کیا ہے۔

سپریم کورٹ کے وکیل الکھ الوک شریواستو نے ایک عرضی دائر کر کے پالگھر ہجومی تشدد سانحہ کی تحقیقات سی آئی ڈی کرائم سے سی بی آئی کے سپرد کرنے یا متبادل کے طور پر عدالت کی نگرانی میں خصوصی تحقیقاتی ٹیم (ایس آئی ٹی) تشکیل دینے کی گزارش کی ہے۔

عرضی میں یہ بھی گزارش کی گئی ہے کہ فاسٹ ٹریک کورٹ میں مقدمہ چلایا جائے اور ہلاک ہونے والے ڈرائیور کے اہل خانہ کو معاوضہ کے طور پر ایک کروڑ روپے دیا جائے۔

عرضی میں کہا گیا ہے کہ اس واقعے میں پولیس پر بھی سںگین الزامات لگے ہیں، اس لیے انصاف کے حصول کے لیے اس مقدمے کی تحقیقات آزادانہ ایجنسی کے ذریعے کرانا ضروری ہے۔

واضح رہے کہ دو سادھو، اپنے ڈرائیور کے ساتھ 16 اپریل کو ممبئی کے کاندیولی علاقے سے گجرات جا رہے تھے۔ اس دوران پالگھر کے گڈچنچلے گاوں میں ان کی گاڑی کو روکا گیا اور چوری کے شبہ میں بھیڑ نے انہیں پیٹ پیٹ کر ہلاک کر دیا۔

اس معاملے میں 110 افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا جن میں 9 نابالغ بھی شامل ہیں۔ پولیس نے تمام لوگوں کو گرفتار کر لیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details