ملک کی اعلیٰ عدالت نے آج مہاراشٹر کے پال گھر میں دو سادھوؤں اور ان کے ڈرائیور کے قتل کو سی بی آئی کے حوالے کرنے کے مطالبے پر سماعت دو ہفتوں کے لئے ملتوی کر دی ہے۔ حالانکہ ریاستی حکومت نے اس کی ہمیشہ مخالفت کی ہے۔ حکومت کا کہنا ہے کہ پولیس نے تحقیقات کے بعد چارج شیٹ داخل کی ہے اور اس معاملے میں غفلت برتنے والے پولیس اہلکاروں کے خلاف بھی کارروائی کی گئی ہے۔
پال گھر معاملہ: سپریم کورٹ نے سماعت دو ہفتوں کے لئے ملتوی کر دی
گزشتہ سال 16 اپریل کو پال گھر میں دو سادھوؤں کی ماب لینچنگ ہوئی تھی۔
Supreme Court
واضح رہے کہ گزشتہ سال 16 اپریل کو پال گھر میں دو سادھوؤں کی ماب لینچنگ ہوئی تھی۔ پال گھر کے گڈچنچلے گاؤں میں دو سادھوؤں اور ان کے ڈرائیور کو بچہ چور ہونے کے شبہ میں مارا پیٹا گیا تھا۔ جب کہ وہ اس طرف سے سورت جارہے تھے، سادھوؤں کی لنچنگ کی ایک ویڈیو بھی وائرل ہوئی تھی، جس پر سیاست بھی بہت ہوئی تھی۔
Last Updated : Feb 24, 2021, 2:02 PM IST