قومی انسانی حقوق کمیشن نے مہاراشٹر کے ڈائریکٹر جنرل آف پولیس سے پالگھر میں پولیس کی موجودگی میں تین افراد کو بھیڑ کے ذریعے پیٹ پیٹ کر ہلاک کیے جانے کے معاملے کی تفصیلی رپورٹ چار ہفتے میں پیش کرنے کی ہدایت دی ہے۔
پالگھر معاملہ: ڈی جی پی کو تفصیلی رپورٹ دینے کی ہدایت
قومی انسانی حقوق کمیشن نے مہاراشٹر کے ڈائریکٹر جنرل آف پولیس سے پالگھر میں پولیس کی موجودگی میں تین افراد کو بھیڑ کے ذریعے پیٹ پیٹ کر ہلاک کیے جانے کے معاملے کی تفصیلی رپورٹ چار ہفتے میں پیش کرنے کی ہدایت دی ہے۔
maharashtra
کمیشن نے اس واقعے کے بارے میں درج شکایت کا نوٹس لیتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل سے یہ بتانے کو کہا ہے کہ قصورواروں کے خلاف اب تک کیا کارروائی کی گئی ہے اور مرنے والوں کے رشتہ داروں کو کیا راحت فراہم کی گئی ہے۔