قبرستان میں تدفین کو لیکر ہر مذاہب کے لوگوں کے لئے قبرستان سے لیکر شمشان تک حکومت نے جگہیں مختص کی ہیں، لیکن زندگی جینے اور زندگی بچانے کے لئے جس اکسیجن کی ضرورت ہوتی ہے، اس کے لئے مریض کا مذہب نہیں بلکہ اس کی ضرورت دیکھ کر پوری کی جا رہی ہے۔
ایسی کوشش جامع مسجد ٹرسٹ ممبئی نے کی ہے۔ جی ہان وہی ٹرسٹ جس نے اب تک ایمبولینس سے لیکر تدفین تک گھر سے لیکر ہسپتال تک کورونا کے بے سہارا مریضوں کے لئے سہارا بن گیا۔ مشکل کی اس گھڈی میں ان کے لئے مددگار ثابت ہوا اور اب اسی کوشش اور سہارے میں ایک اور اضافہ ہو گیا، جسے اکسیجن بینک کا نام دیا گیا ہے۔