اردو

urdu

ETV Bharat / city

ممبئی: داؤد ابراہیم کی جائیداد کا جائزہ - داؤد ابراہیم کی جائیداد

ممبئی کے ای ٹی وی بھارت کے نمائندے شاہد انصاری نے داؤد ابراہیم کی پراپرٹی کے حالات کا جائزہ لیا اور یہاں کے مکین فضل محمود سے بھی بات چیت کی۔

اؤد ابراہیم کی جائداد کا جائزہ
اؤد ابراہیم کی جائداد کا جائزہ

By

Published : Sep 12, 2020, 5:36 PM IST

مہاراشٹر کے سابق وزیراعلی دیوندر فڑنویس نے موجودہ حکومت پر الزام لگایا ہے کہ حکومت نے اداکارہ کنگنا رناؤت کی آفس پر انہدامی کارروائی کر رہی ہے جبکہ داؤد ابراہیم کی پراپرٹی پر کارروائی نہیں کر رہی ہے۔

ای ٹی وی بھارت نے فڈنویس کے اس بیان کے بعد اس علاقے کا جائزہ لیا جہاں داؤد ابراہیم کی زندگی کے اہم حصے گزرے۔ جرم کی دنیا میں قدم رکھنے سے پہلے داؤد انہیں علاقوں میں رہتا تھا۔ ای ٹی وی نے ممبئی کے پکھوڑیا اسٹیٹ میں واقع اس گھر کا بھی جائزہ لیا جہاں بطور مکین اس کے والدین رہتے تھے۔

اؤد ابراہیم کی جائداد کا جائزہ

یہ بھی پڑھیں: رکن پارلیمان امتیاز جلیل نےادھو ٹھاکرے کی حمایت کی


یہاں آنے کے بعد پتا چلا کہ یہ وقف کی ملکیت ہے اور اس کے لئے یہاں کے مکین قانونی لڑائی لڑ رہے ہیں۔ ای ٹی وی بھارت نے پہلے بھی یہاں کے مکینوں کی آواز اٹھائی ہے، لیکن جب بات داؤد کی آئی تو ای ٹی وی بھارت نے حقیقت سے پردہ اٹھانے کی کوشش کی۔

ممبئی کے ای ٹی وی بھارت کے نمائندے شاہد انصاری نے یہاں کے حالات کا جائزہ لیا اور یہاں کے مکین فضل محمود سے بھی بات چیت کی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details