مہاراشٹر اسمبلی اسپیکر نانا پاٹول اور وزیر سیاحت آدتیہ ٹھاکرے کے مابین ایک مشترکہ اجلاس میں یہ بات ہوئی تھی کہ ایک عام آدمی کو بھی اسمبلی کو دیکھنے کا موقع ملنا چاہئے، بہت سارے لوگ اسے دیکھنا چاہتے ہیں اور یہاں کی تاریخ جاننا چاہتے ہیں؟ لیکن عام آدمی کو 'سیکیورٹی' کے نام پر داخلہ نہیں دیا جاتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ' اس سے صرف سیاحت کو ہی فروغ نہیں ملے گا بلکہ نئی نسل کو اس سے تحریک ملے گی'۔ وزیر سیاحت آدتیہ ٹھاکرے کے اقدام پر ودھان بھون میں اسمبلی سکریٹریٹ، محکمہ داخلہ اور سیاحت کا مشترکہ اجلاس منعقد کیا گیا جس میں عام آدمی کو داخلہ دینے کا فیصلہ کیا گیا۔اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے اسمبلی اسپیکر نانا پاٹولے نے کہا کہ' مہاراشٹر اسمبلی کی ایک الگ روایت ہے۔ اس کی ایک شاندار تاریخ ہے'۔
انہوں نےکہاکہ'یہاں آنے والوں کو اور خصوصاً نوجوان نسل کو اس بارے میں معلومات حاصل ہوں گی۔ اس سے انہیں نئی سمت اور تحریک ملے گی۔اسمبلی اسپیکر پٹولے نے کہا کہ' ابتدائی طور پر یہ سہولت ممبئی اسمبلی میں شروع ہوگی اس کے بعد ناگپور اور پونے اسمبلی کی عمارتیں بھی عام لوگوں کے لئے کھول دی جائیں گی۔