مہاراشٹر کے مہاراشٹر پبلک سروس کمیشن کے نتائج میں 420 امیدوار کامیاب ہوئے ہیں جس میں محض چارمسلم امیدواروں کا انتخاب عمل میں آیا ہے۔
اس بات کو لے کر آج یہاں ریاست میں سابقہ کانگریس حکومت کی جانب سے دیئے گئے مسلم ریزرویشن کی بحالی کامعاملہ طول پکڑتا دیکھا جا رہا ہے۔
مسلم ریزرویشن کی بحالی کو لے کر ریاست کے سینئر کانگریس لیڈر اور سابق کابینہ وزیر محمد عارف نسیم خان نے کہا کہ مسلمانوں کیلئے نتائج مایوس کن ہیں نیز سچرکمیشن سمیت ریاست کی محمودالرحمان کمیٹی نے بھی مسلمانوں کو سرکاری نوکریوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کی سفارش کی تھی اور انھیں سفارشات کے مطابق سابقہ بی جے پی حکومت سے قبل جب کانگریس برسر اقتدار تھی تو اس نے مسلمانوں کو۵ فیصد ریزرویشن دیئے جانے کومنظوری دی تھی لیکن بی جے پی حکومت نے محض تعصب کی بنیاد پر کانگریس حکومت کے اس فیصلے پر عمل نہیں کیا اور اسے سرد خانے میں ڈال دیا۔