اردو

urdu

ETV Bharat / city

ممبئی: ویلنٹائن ڈے پارٹی کے نام پر آن لائن دھوکہ دہی سے ہوشیار رہیں - ویلنٹائن ڈے پارٹی کے نام پر آن لائن دھوکہ

سوشل سائٹس پر تاج ہوٹل میں ویلینٹائن ڈے کی پارٹی کا ایک میسیج وائرل ہو رہا ہے، میسیج کے وائرل ہونے کے بعد ہی سب سے پہلے تاج ہوٹل انتظامیہ نے الرٹ جاری کرتے ہوئے اس طرح کے میسیج اوپن نہ کرنے کی ہدایت دی ہے۔

DCP Rashmi Karandikar in charge of Cyber ​​Cell
سائبر سیل کی ذمہ دار ڈی سی پی رشمی کرندیکر

By

Published : Feb 2, 2021, 7:19 PM IST

ویلینٹائن ڈے کے موقع پر پارٹی کے نام پر متعدد لوگوں کو گمراہ کیا جاتا ہے، کیونکہ سوشل سائٹس پر ایسی متعدد گینگ سرگرم ہو جاتے ہیں جو ویلینٹائن ڈے کے موقع پر ممبئی کے تاج ہوٹل جیسے عالیشان ہوٹل کا ذکر کرکے آپ کو کبھی بھی دھوکہ دے سکتے ہیں۔

ممبئی: ویلنٹائن ڈے پارٹی کے نام پر آن لائن دھوکہ دہی سے رہیں ہوشیار

تفصیلات کے مطابق سوشل سائٹس پر تاج ہوٹل میں ویلینٹاین ڈے کی پارٹی کا ایک میسیج ان دنوں وائرل ہو رہا ہے، اس میسیج کے وائرل ہونے کے بعد ہی سب سے پہلے اس معاملے کو لیکر تاج ہوٹل انتظامیہ نے الرٹ جاری کرتے ہوئے اس طرح کے میسیج اوپن نہ کرنے کی ہدایت دی ہے۔

وہیں ممبئی پولیس نے بھی اس طرح کے میسیج کو لیکر ہدایت دی ہے کہ وہ اس طرح کے سوشل سائٹس پر سرگرم سائبر جرائم کرنے والوں سے ہوشیار رہیں، کیونکہ مفت کی پارٹی کے نام پر آپ کو کبھی بھی دھوکہ دیا جاسکتا ہے۔

تاج ہوٹل میں ویلینٹاین ڈے کی پارٹی کا ایک میسیج وائرل

سائبر سیل کی ذمہ دار ڈی سی پی رشمی کرندیکر نے کہا کہ اس طرح کے میسیج صرف ایک دھوکہ ہے، اس لیے اس طرح کے موصول ہونے والے پیغام نہ تو اوپن کریں اور نہ کسی کو فارورڈ کریں۔

انھوں نے مزید کہا کہ موجودہ وقت میں انٹرنیٹ پر سائبر جرائم کرنے والوں کا جال پھیلا ہوا ہے، سائبر جرائم کرنے والوں کی حدود کا کوئی علم بھی نہیں ہوتا، وہ ویلینٹاین ڈے جیسے موقع پر مفت کی پارٹی کا پاس دیکر نوجوانوں کو اپنی جانب راغب کرتے ہیں، بعد میں وہ بینک کی تفصیلات لیکر آن لائن آپ کے اکاونٹس سے پیسے نکال لے جاتے ہیں، اس لیے اس طرح کے میسیج موصول ہونے کے بعد آپ اپنے آنکھ اور کان کھلے رکھیں اور نزدیکی سائبر سیل کی جانب رخ کریں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details