پیاز کی بڑھتی قیمتوں نے جہاں ہر خاص و عام کو مصیبت ڈال دیا ہے, وہیں جرائم پیشہ افراد بھی پیاز کی بڑھتی قیمتوں کے سبب اب اسے چوری کر کے بیچنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
اطلاع کے مطابق معاملہ ممبئی کے ڈونگری پولیس تھانے کا ہے، جہاں پولیس نے 2 لوگوں کو 200 کلو سے زائد پیاز چوری کے معاملے میں گرفتار کیا ہے۔
دونوں ملزمین نے ڈونگری مارکیٹ کے ایک سبزی فروش کی دوکان سے 2 بوری پیاز چوری کی تھی۔