اردو

urdu

ETV Bharat / city

بھیونڈی کے شاہین باغ میں نویں دن بھی احتجاج جاری - بھیونڈی پولیس

مہاراشٹر کے دارالحکومت ممبئی سے متصل پاورلوم صنعتی شہر بھیونڈی میں شہریت ترمیمی قانون، این آر سی اور این پی آرکے خلاف دہلی شاہین باغ کے طرز پر شہر کے ملت نگر میں جاری احتجاج مسلسل نویں دن بھی جاری ہے۔

On the ninth day, protests were held in Shaheen Bagh of Bhiwandi
بھیونڈی کے شاہین باغ میں نویں دن بھی احتجاج جاری

By

Published : Feb 8, 2020, 11:18 PM IST

Updated : Feb 29, 2020, 4:53 PM IST

خواتین قوم و ملت کے لیے اپنے بچوں کو لے کر اس مظاہرے میں شامل ہوئیں۔ سنیچر کو 'شاہین باغ' میں خواتین کی اس قدر بھیڑ تھی کہ شامیانہ چھوٹا پڑگیا۔

بھیونڈی کے شاہین باغ میں نویں دن بھی احتجاج جاری

جس کے بعد خواتین نے منڈپ کے باہر سڑک پر ہی بیٹھ کر اپنا احتجاج درج کراناشروع کردیا، اور شہریت ترمیمی قانون، سی اے اے، این آر سی اور این پی آرکے خلاف زبردست نعرے بازی کی۔

مظاہرے میں شہر اور بیرون شہر کے ساتھ ہی مالیگاؤں سے خواتین کا ایک گروپ بھی شاہین باغ پہنچا۔ ان خواتین نے شہریت ترمیمی قانون کو سیاہ قانون سے تعبیر کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ اس قانون کو فوری طور پر واپس لے۔

اسکولی طالبہ اس مظاہرے میں شرکت کے دوران اپنی پڑھائی کرتی نظر آئیں اور وہ پورے جوش و عزم کے ساتھ نافذ اس سیاہ قانون کی مخالفت کررہی ہیں۔

واضح رہے کہ بھیونڈی پولیس نے بھیونڈی کے شاہین باغ کی ایڈہاک کمیٹی کو ایک نوٹس بھی جاری کیا ہے۔

Last Updated : Feb 29, 2020, 4:53 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details