اردو

urdu

ETV Bharat / city

مہاراشٹر میں کورونا متاثرین کی تعداد 1.92لاکھ سے تجاوز

ریاست مہاراشٹر میں عالمی وبا کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 1.92لاکھ سے زیادہ ہو چکی ہے وہیں ایک لاکھ سے زائد افراد صحت یاب ہو چکے ہیں۔

By

Published : Jul 4, 2020, 1:22 PM IST

ملک میں کورونا وائرس (کووڈ۔19) متاثرین کی تعداد سب سے زیادہ ریاست مہاراشٹر میں ہے۔ یہاں دن بدن حالات خطرناک ہوتے جا رہے ہیں اور گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران ریکارڈ 6364نئے معاملے سامنے آنے کے بعد متاثرین کی تعداد جمعہ کو بڑھ کر 1.92لاکھ سے زیادہ ہوگئی، جبکہ صحت یاب ہونے والوں کی تعداد بھی ایک لاکھ سے زیادہ ہو چکی ہے۔

سرکاری ذرائع کے مطابق ریاست میں اب تک 192990لوگ اس بیماری کی زد میں آئے ہیں۔ وہیں اس دوران 198مزید افراد کی اس وائرس سے موت ہونے سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 8376ہوگئی ہے۔ اس دوران ریاست میں 3515لوگ اس بیماری سے نجات پا چکے ہیں جس کے بعد صحت یاب ہونے والوں کی مجموعی تعداد 104687ہوگئی ہے۔

راحت کی بات یہ ہے کہ مریضوں کے صحت یاب ہونے کی شرح 54.24 فیصد ہوگئی ہے جبکہ مرنے والوں کی شرح محض 4.34فیصد ہے۔ ذرائع کے مطابق ریاست میں مجموعی فعال معاملات کی تعداد 79911ہے جن کا مختلف اسپتالوں میں علاج کیا جا رہا ہے۔

خیال رہے کہ مہاراشٹر پورے ملک میں کورونا انفیکشن اور اموات کے معاملے میں پہلے نمبر پر ہے۔

عالمی وبا کورونا وائرس کی وجہ سے ہندوستان بھر میں ساڑھے چھ لاکھ کے قریب افراد متاثر ہوئے ہیں، جبکہ 18ہزار 669افراد کورونا وائرس کے سبب فوت ہو چکے ہیں وہیں 3لاکھ 94ہزار سے زائد افراد صحت یاب ہو چکے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details