بھارتی شہریت اور اہم دستاویزات سے متعلق رہنما قانونی وضاحتیں پر مبنی کتاب 'این آر سی اندیشے، مسائل اور حل' کا اجراء مورخہ 17 نومبر 2019 کو جج ٹریننگ سینٹر ہال، قدوائی روڈ پر عمل میں آیا۔
این آر سی موضوع پر یہ کتاب ریسرچ اسکالر عطاء الرحمن نوری نے ترتیب دی ہے۔ اس کتاب کو مکمل کرنے میں آئی آر ایس نوح صدیقی، ممبئی ہائی کورٹ میں وکیل شہر عزیز کے ایڈوکیٹ مومن مصدق احمد اور نوری اکیڈمی کی ٹیم نے بھر پور تعاون پیش کیا۔
این آر سی کتاب کا اجراء مولانا سید امین القادری کے دست مبارک سے ہوا۔ اس موقع پر بطور مہمانان خصوصی شیدا میرٹھی، عبدالوہاب، جمیل رضوی، ڈاکٹر منظور حسن اور دیگر تعلیمی شخصیات نے شرکت کی۔