اردو

urdu

ETV Bharat / city

بامبے ہائی کورٹ کا نام بدلنے سے متعلق عرضی پر نوٹس

سپریم کورٹ نے'بامبے ہائی کورٹ'کا نام بدل کر 'مہاراشٹر ہائی کورٹ' کرنے سے متعلق ایک عرضی پر مرکزی حکومت کو نوٹس جاری کیا۔

بامبے ہائی کورٹ کا نام بدلنے سے متعلق عرضی پر نوٹس
بامبے ہائی کورٹ کا نام بدلنے سے متعلق عرضی پر نوٹس

By

Published : Jun 3, 2020, 10:51 PM IST

چیف جسٹس شرد اروند بوبڑے، جسٹس اے ایس بوپنا اور جسٹس ہرشیکیش رائے کی بینچ نے ایک سابق جج وی پی پاٹل کی عرضی پر مرکزی حکومت اور دیگر کو نوٹس جاری کیا۔عدالت نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ سماعت کی۔

عرضی گزاروں نے بامبے ہائی کورٹ کے نام میں تبدیلی کرنے کی ہدایت دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

مسٹر پاٹل نے اپنی عرضی میں دلیل کے طور پر کہا کہ'مہاراشٹر' لفظ خصوصی اہمیت رکھتا ہے اور ہائی کورٹ کا نام بھی بامبے سے ہٹاکر مہاراشٹر کیا جانا چاہئے۔

عرضی گزاروں کا کہنا ہے کہ ریاست کے نام کی طرح ہائی کورٹ رکھنے ناموں کے سلسلے میں پیدا ہونے والے وہم کم ہوں گے۔ہائی کورٹ اور ریاست کا ایک جیسا نام ہی عوام کے حق میں ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details