کمیشن نے خبروں کا از خود نوٹس لیتے ہوئے پولیس اور شہری حکام کو ہدایت دی ہے کہ وہ پیر 31 اگست تک اس معاملے میں اپنی تفصیلی وضاحت پیش کریں۔
ذرائع کے مطابق 14 جون کو سوشانت سنگھ کی موت کے بعد انکی لاش کو کوپر ہسپتال ولے پارلے کے مردہ خانے میں رکھا گیا تھا جھاں ریہا چکرورتی گئی تھیں ان ویڈیو اور خبروں کو کمیشن کے عہدیداران نے دیکھا تھا اس کے بعد کمیشن نے اپنے لیگل ونگ کو ہدایت دی تھی کہ وہ اس سے متعلقہ دفعات کا پتہ کریں کیونکہ صرف خاندان کے افراد کو ہی متوفی کے قریب مردہ خانے میں جانے کی اجازت دی جا سکتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سشانت سنگھ راجپوت کی خودکشی کی سی بی آئی جانچ شروع