جنوبی ممبئی کے جامنی محلہ میں واقع کھتری محل میں وزیر برائے اقلیتی امور مختار عباس نقوی بی جے پی کے امیدوار کی انتخابی ریلی میں شرکت کرنے کے لیے پہنچے تھے جہاں انہوں نے ان خیالات کا اظہار کیا۔
واضح رہے کہ جامنی محلہ مسلم اکثریتی علاقہ ہے اور ہمیشہ سے یہ سیٹ کانگریس کے قبضہ میں رہی ہے۔
وزیر اقلیتی برائے مملکت امور مختار نقوی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ جموں وکشمیر میں کسی بھی قسم کا کوئی کرفیو نافذ نہیں ہے اور نہ ہی کسی کو کوئی پریشانی ہے۔