اردو

urdu

ETV Bharat / city

پالگھر ماب لنچنگ معاملے کی شرد پوار نے مذمت کی - پالگھر ماب لنچنگ

پالگھر ماب لنچنگ معاملے پر مہا وکاس آگھاڑی حکومت پر اٹھائے جانے والے سوالات کے جواب میں نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کے سربراہ شرد پوار نے کہا کہ 'یہ وقت سیاست کا نہیں ہے۔'

sharad pawar

By

Published : Apr 21, 2020, 10:09 PM IST

انہوں نے پالگھر واقعے کے بعد مہاراشٹر میں امن و امان کی صورتحال پر سوال اٹھانے والوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ 'یہ وقت سیاسی لڑائی کا نہیں ہے، کورونا وائرس کے بحران سے تمام لوگوں کو مل کر لڑنے کی ضروت ہے۔'

انہوں نے کہا کہ 'ریاستی وزرا پر الزام لگانے یا ان سے استعفیٰ دینے کا مطالبہ کرنے والوں کو ایسے وقت سے گریز کرنا چاہئے۔ اس وقت سب، کورونا وائرس سے لڑ رہے ہیں۔ اس جنگ کے دوران اس بات کا خیال رکھنا چاہئے کہ اس بحران سے نمٹنے کے لئے اجتماعی کوششیں سست نہ ہوں۔'

پالگھر میں بھیڑ کے ذریعہ پیٹ پیٹ کر ہلاک کرنے والے واقعے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ 'یہ واقعہ غلط فہمی کی بنیاد پر ہوا ہے۔ مہاراشٹر حکومت نے اپنی جانب سے فوری طور پر اقدامات کرتے ہوئے سو سے زائد لوگوں کو گرفتار کر کے اس کی اعلی سطحی تحقیقات کا حکم دیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں ممبئی سے گجرات جانے والے تین افراد کو پالگھر علاقے میں بھیڑ نے چوری کے شبہ میں پیٹ پیٹ کر ہلاک کر دیا تھا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details