اردو

urdu

ETV Bharat / city

NCB's Witness in Aryan Khan Case Dies : کروز ڈرگ کیس میں این ایس بی پنچ گواہ پربھاکر سیل کی موت - سمیر وانکھیڈے پر ڈرگز کیس میں رشوت لینے کا

ممبئی کے کروز ڈرگز کیس میں این سی بی کے گواہ پربھاکر سیل کا دل کا دورہ پڑنے کے سبب انتقال ہوگیا۔ ان کے وکیل تشار کھنڈارے کے مطابق پربھاکرکی موت چیمبور کے مہول علاقے میں واقع ان کی رہائش گاہ پر ہوئی۔ Cordelia Cruise Drug Case

NCB Panch Witness
Cruise Drug Case

By

Published : Apr 2, 2022, 12:51 PM IST

ممبئی کے مشہور کروز ڈرگز کیس کے گواہ پربھاکر سیل جمعہ کو انتقال کر گئے۔ NCB's Witness in Aryan Khan Case Dies ان کے وکیل تشار کھنڈارے کے مطابق پربھاکر سیل کی موت چیمبور کے مہول علاقے میں واقع ان کی رہائش گاہ پر دل کا دورہ پڑنے سے ہوئی۔Cruise Drug Case۔ واضح رہے کہ پربھاکر سیل نے سمیر وانکھیڈے پر ممبئی کروز ڈرگز کیس میں کروڑوں کی رشوت لینے کا الزام لگایا تھا، جس کے بعد سمیر وانکھیڑے سے تفتیش شروع ہوئی تھی۔ معاملے کی جانچ کر رہی این سی بی کی ویجیلنس ٹیم نے پربھاکر سیل کو بھی پوچھ گچھ کے لیے بلایا تھا۔ اس وقت سمیر وانکھیڑے این سی بی کے زونل ڈائریکٹر تھے۔ پربھاکر سیل نے دعویٰ کیا تھا کہ وہ کروز پارٹی کے چھاپے کے دوران گوساوی کے ساتھ تھے۔ پربھاکر نے انکشاف کیا تھا کہ کے پی گوساوی 25 کروڑ روپے سے فون کال شروع کرکے 18 کروڑ کا سودا طے کرنے کے لیے سیم نامی شخص سے بات کر رہا تھا۔ کے پی گوساوی نے این سی بی کے زونل ڈائریکٹر سمیر وانکھیڑے کو رشوت دینے کی بات بھی کی تھی۔NCB Panch Witness

مزید پڑھیں: ممبئی: 15 کلو منشیات کے ساتھ ملزم گرفتار

بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان کے بیٹے آرین خان کو نارکوٹکس کنٹرول بیورو نے کورڈیلیا ڈرگ پارٹی Cordelia Drugs Party کیس میں این سی بی نے گرفتار کیا تھا۔ اس کے بعد این سی بی نے سمیر وانکھیڈے کی سربراہی میں تحقیقات شروع کی اور کیس کو ایس آئی ٹی کو سونپ دیا۔ اب اس معاملے میں نیا موڑ آگیا جس میں این سی بی کے گواہ پربھاکر سیل کی موت ہوگئی ہے۔ ممبئی کے مشہور کروز ڈرگ کیس کے گواہ پربھاکر سیل نے دعویٰ کیا تھا کہ وہ کروز پارٹی کے چھاپے کے دوران کرن گوساوی کے ساتھ تھے۔ پربھاکر نے انکشاف کیا تھا کہ کے پی گوساوی، سیم نامی شخص سے فون پر 25 کروڑ روپے سے فون کال شروع کرکے 18 کروڑ میں سودا طے کرنے کی بات کر رہا تھا۔

بتا دیں کہ پربھاکر سیل نے سمیر وانکھیڈے پر ممبئی کروز ڈرگز کیس میں کروڑوں کی رشوت لینے کا الزام لگایا تھا، جس کے بعد سمیر وانکھیڈے سے تفتیش شروع ہوئی تھی۔ معاملے کی جانچ کر رہی این سی بی کی ویجیلنس ٹیم نے پربھاکر سیل کو بھی پوچھ گچھ کے لیے بلایا تھا۔ پربھاکر سیل نے دعویٰ کیا تھا کہ وہ کروز پارٹی کے چھاپے کے دوران گوساوی کے ساتھ تھے۔ کے پی گوساوی نے این سی بی کے زونل ڈائریکٹر سمیر وانکھیڈے کو بھی رشوت دینے کی بات کی تھی۔

شاہ رخ خان کے بیٹے کی ہوئی تھی گرفتاری:اس ہائی پروفائل کیس میں بالی ووڈ کے کنگ خان (شاہ رخ خان) کے بیٹے آرین خان کو بھی گرفتار کیا گیا تھا۔ بتا دیں کہ سمیر وانکھیڈے نے 2 اکتوبر 2021 کو ممبئی سے گوا جانے والے کروز پر چھاپہ مارا تھا۔ اس دوران انہوں نے آرین خان سمیت 9 افراد کو منشیات کیس میں ملوث ہونے پر گرفتار کیا۔ تاہم آرین کے پاس کوئی منشیات نہیں ملی تھی۔ ایسے میں سمیر وانکھیڈے کا گراف گرنے لگا۔ ان پر کروڑوں روپے کی خرد برد کا الزام تھا۔ بعد میں ان کی این سی بی سے بھی وداعی ہوگئی تھی۔

نواب ملک نے محاذ کھول دیا تھا:اس معاملے میں مہاراشٹر حکومت کے وزیر نواب ملک نے سمیر وانکھیڈے کے خلاف محاذ کھول دیا تھا۔ تاہم نواب نواب ملک نے کہا تھا کہ ان کی لڑائی کسی کے مذہب یا ذات سے نہیں بلکہ ناانصافی کے خلاف ہے۔ انہوں نے کہا تھا کہ این سی بی معاملے کو پیچیدہ کرنے کا کام کرتی ہے۔ جب سے وانکھیڈے آئے ہیں، یہ کاروبار زیادہ ہو رہا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details