اردو

urdu

ETV Bharat / city

'ماحولیات کے تحفظ کے ساتھ ترقیاتی کام کرنا ضروری' - رکن پارلیمان سپریہ سُلے نے خیر مقدم کیا

آرے کالونی میں مجوزہ کارشیڈ کے کام پر روک لگانے کے فیصلے کا نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کی رکن پارلیمان سپریہ سُلے نے خیر مقدم کیا ہے۔

Nationalist Congress Party member Supriya Sule
نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کی رکن پارلیمان سپریہ سُلے

By

Published : Nov 29, 2019, 11:22 PM IST

آرے کالونی میں مجوزہ کارشیڈ کے کام پر آج ریاست مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے نے روک لگا دی۔ اس فیصلے کا نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کی رکن پارلیمان سپریہ سُلے نے خیر مقدم کیا ہے۔

انہوں نے ادھو ٹھاکرے اور ان کی کابینہ مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ترقیاتی کاموں میں ہمارا ہر ممکن تعاون رہے گا۔

انہوں نے کہا کہ 'ترقیاتی کام ہونا چاہیے لیکن ماحولیات کا توازن برقرار رکھتے ہوئے یہ کام ہونا چاہیے۔'

سپریہ سلے نے کہا کہ 'ماحولیات کا تحفظ ایک بڑا چیلینج ہے لہذا ترقیاتی کاموں کے لیے ماحولیات کو نقصان پہنچانا نامناسب ہے۔'

انہوں نے کہا کہ 'آج ادھو ٹھاکرے نے جو فیصلہ کیا ہے وہ صحیح ہے۔'

ABOUT THE AUTHOR

...view details