مرکزی وزیر برائے اقلیتی امور و حج مختار عباس نقوی نے کہا کہ 'این آر سی مسئلے کو لے کر مسلمانوں کو خوفزدہ ہونے کی کوئی ضرورت نہیں، کیونکہ این آرسی قانون صرف غیرملکیوں کے خلاف ہے'۔
جبکہ مسلمان اس ملک میں صدیوں سے آباد ہیں اور ان کے آبادواجداد بھی یہیں سے تعلق رکھتے ہیں۔
جنوبی ممبئی کے مسلم اکثریتی علاقے بھنڈی بازارمیں کھتری جماعت خانہ ہال میں بی جے پی امیدواروں کی انتخابی مہم کا آغاز کرتے ہوئے مختار عباس نقوی نے کہا کہ' مسلمانوں کے آبادواجدادیہیں سے تعلق رکھتے ہیں اور مسلمانوں کو یہاں سے کوئی نکال نہیں سکتا ہے'۔