اردو

urdu

ETV Bharat / city

لاک ڈاؤن کے دوران آن لائن ڈرائنگ مقابلے کا انعقاد

لاک ڈاؤن کے دوران گھروں میں قید ذہنی طور پر تناؤ محسوس کررہے بچوں کے لیے ممبرا سے شائع ہونے والے ایک 'ماہنامہ رسالہ' جنت کے پھول نے بچوں کے لئے آن لائن ڈرائنگ مقابلے کے انعقاد کیا۔

mumbra online drowning competition
آن لائن ڈرائنگ مقابلے کا انعقاد

By

Published : Sep 12, 2020, 5:35 AM IST

ریاست مہاراشٹر کے مسلم اکثریتی شہر ممبرا میں ایک ماہانہ رسالہ نے آن لائن ڈرائنگ مقابلہ کا انعقاد کیا اس میں ملک بھر سے بچوں نے حصہ لیتے ہوئے اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔ اس آن لائن درائنگ مقابلے میں ملک بھر سے 1 ہزار 344 بچوں نے حصہ لیا، مقابلے میں کامیاب ہونے والے بچوں کو ان کی حوصلہ افزائی کے لیے انعام و سر ٹیفیکٹ سے نوازا گیا۔

لاک ڈاؤن کے دوران آن لائن ڈرائنگ مقابلے کا انعقاد

'جنت کے پھول رسالہ' کی جانب سے ڈرائنگ مقابلے میں جیتنے والے ممبرا کے بچوں کے لئے رابعہ ٹرسٹ کے دفتر شریفہ روڈ پر ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جہاں رسالہ کے مدیر اعلیٰ عنایت اللہ فلاحی نے کہا کہ' لاک ڈاؤن کے دوران ہم نے بچوں کے درمیان کئی انعامی مقابلے کرائے، جیسے کہانی کا مقابلہ، انگلش میڈیم والوں کے لئے کوئز مقابلہ اور اس کے بعد اب یہ ڈرائنگ مقابلہ، جس میں ملک بھر سے 1 ہزار 344 طلبہ نے شرکت کیا، اس مقابلے میں تین گروپ تھے ان میں سے30 بچوں کو اول انعام سے نوازا گیا۔

انہوں نے کہاکہ' اول انعام پانے والے طلبہ میں کچھ بچے ممبرا کے بھی تھے جنہیں یہاں بلا کر انعامات سے نوازا گیا اور دیگر ریاستوں کے بچوں کے انعامات بذریعہ ڈاک بھیجا دیا گیا ہے۔

اس دوران سید زاہد علی جناب نے کہاکہ' جنت کے پھول رسالے کے مدیر عنایت اللہ فلاحی کی جانب سے آل انڈیا سطح کا انعامی مقابلہ کرانا واقعتا قابل فخر کی بات ہے۔

پروگرام میں موجود معلم شیخ عرفان نے کہا کہ' کورونا وبا کے دوران بڑے تو کیا بچے بھی ذہنی طور پر خفت محسوس کرنے لگے تھے ایسے میں رسالے کی جانب سے یہ مقابلہ کرانا جس میں میری بیٹی نے بھی حصہ لیا اور تیسرا انعام حاصل کیا ہے قابل تعریف ہے۔ مقابلے سے بچوں میں ایک نیا جوش پیدا ہواہے

مزید پڑھیں:

میگا آئیکن سیزن 2 میں مشہور شخصیات کی کہانیاں ہوں گی شامل

اس دوران ممبرا کے معروف سیاسی کارکن عبدالغفور رومانی نے کہا کہ'جنت کے پھول رسالہ' کے مدیر عنایت اللہ فلاحی نے لاک ڈاؤن میں جو کام کیاہے وہ قابل تعریف ہے۔ اس وبائی صورتحال کے دوران انہوں نے بچوں سے رابطہ کیا ان کے لیے مقابلے کا پروگرام منعقد کرایا، انہیں انعامات و سرٹیفیکٹ سے نوازا ان کی حوصلہ افزائی فرمائی، واقعتا یہ قابل ستائش ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details