ریاست مہاراشٹر کے دارالحکومت ممبئی میں بی ایم سی کے زیر اہتمام چلنے والے ہسپتالوں کے وارڈز میں سی سی ٹی کیمرے اب تک نہیں لگائے گئے ہیں۔حالانکہ بی ایم سی کمشنر اقبال چہل نے تین ماہ قبل ہی سی سی ٹی وی کیمرے نصب کرانے کا فرمان جاری کیا تھا۔
اس بات کا انکشاف تب ہوا جب مجلس کے کارکنان کے ایک وفد نے بی ایم سی کمشنر سے ممبئی ہسپتال کی خستہ حالی پر سنجیدگی اختیار کرنے کو کہا۔ اس دوران بی ایم سی کمشنر نے کہا کہ' انہوں نے ان ہسپتالوں میں تین ماہ قبل ہی سی سی ٹی وی کیمرے نصب کرنے کا فرمان جاری کیا ہے لیکن اب تک اس پر افسروں نے عمل نہیں کیا جس پر انھیں حیرانی ہوئی۔