فوج بھون میں یہاں بحریہ کے سب سے اعلیٰ کمانڈروں کے اجلاس سے خطاب کرنے کے بعد راجناتھ سنگھ نے صحافیوں کو بتایا کہ کمانڈروں سے بات چیت کے بعد وہ پر اعتماد ہیں کہ سمندری سرحدیں بحریہ کے ہاتھوں میں محفوظ ہیں۔
سمندری سرحد پر چاق و چوبند سکیورٹی انتظامات ہیں اور انہیں یقین ہے کہ سمندری سرحد کے ذریعے ممبئی جیسے دہشت گردانہ حملے کو دہرایا نہیں جا سکتا۔پاکستان کے وزیر شیخ رشید کے اس بیان پر کہ اب توپ نہیں نیو کلیائی بم چلے گا۔