سوزوکی موٹر سائکل کمپنی کی جانب سے ممبئی ٹریفک پولیس کو 10 نئی موٹر سائکلس دی گئی ہیں، یہ سبھی موٹر سائکلس سُوزوکی کمپنی کی جانب سے بنائی گئی ہیں۔
اس بارے میں مزید جانکاری دیتے ہوئے ممبئی ٹریفک پولیس کے ڈی سی پی رنجن کمار نے کہا 'ممبئی میں ٹریفک کو کنٹرول کرنے کے لئے اب سوزوکی موٹر سائکل کمپنی نے ماڈرن ٹیکنالوجی سے لیس 10 موٹر سائیکل ممبئی ٹریفک پولیس کو سنوپی ہیں'۔
انہوں نے کہا 'عام موٹرسائکلس جیسی دکھائی دینے والی ان موٹر سائیکلس کی خاصیت یہ ہے کہ ان میں ہینڈ سیٹ مائیک، سائرن جیسی چیزیں نسب کی گئی ہیں'۔