اعجاز لکڑا والا نے اپنے بیان میں اس وقت کے جوائنٹ سی پی لا اینڈ آرڈر دیوین بھارتی اور انڈر ورلڈ کے مراسم کا سنسنی خیز انکشاف کیا۔ معاملہ چونکہ ایک اعلیٰ افسر اور حکومت کے قریبی سے جڑا تھا۔ اس لئے اس وقت کے کمشنر اور جوائنٹ سی پی کرائم سنتوش رستوگی کی جانچ رپورٹ کو حکومت کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
اپنی جانچ میں کمشنر نے یہ واضح کیا تھا کہ سینئر آئی پی ایس افسر دیوین بھارتی کے جرائم کی دنیا سے وابستہ افراد سے گہرے مراسم ہیں۔ ممبئی میں اعجاز لکڑا والا نے وصولی کی جن وارداتوں کو انجام دیا، ان میں بھارتی کا اہم رول رہا۔
ای ٹی وی بھارت کے پاس اس رپورٹ کی کاپی ہے، محکمہ پولیس کے اعلیٰ افسر اور انڈر ورلڈ کے ساتھ ساز باز کے تعلق سے سبکدوش ای سی پی راجندر تریویدی نے موجودہ حکومت سے اس بات کی شکایت کی ہے کہ ان کے خلاف قانونی کارروائی اب تک کیوں نہیں کی گئی۔
اس سے پہلے بھارتی پر شینا بورا قتل کے معاملہ میں یہ الزام عائد کیا گیا تھا کہ' انہوں نے شینا بورا قتل کے بعد پیٹر مکھرجی اور اندرانی کو موبائل لوکیشن کی غیر قانونی طریقے سے جانکاری دی تھی۔ بھارتی کا بیان کورٹ میں درج کیا گیا تھا، لیکن ان کے اثر و رسوخ کی وجہ سے جانچ ایجنسیوں نے ان کے خلاف کارروائی نہیں کی'۔