ممبئی پولیس کی شبیہ ایک طرف ممبئی کے سابق پولیس کمشنر پرمبیر سنگھ اور سچن وازے نے دغدار کی ہے تو وہیں اب بھی پولیس محکمہ میں کئی ایسے پولیس اہلکار و افسران موجود ہیں جس کی وجہ سے ممبئی پولیس کی شبیہ مزید داغدار ہو رہی ہے. ایسا ہی ایک واقعہ ہفتہ وصولی اور جبرا ہراسائی کا معاملہ ممبئی کے ایل ٹی مارگ پولیس اسٹیشن میں کاروباریوں کے ساتھ پیش آیا۔ اس معاملے میں ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے اور دو پولس اہلکاروں کو گرفتار کیا گیا ہے جبکہ پولس انسپکٹر ہنوز فرار ہے اس کی تلاش جاری ہے۔ اس کے شکایت کنندہ ایڈیشنل پولیس کمشنر ساؤتھ ریجن دلیپ ساونت ہے۔
ممبئی کے پولیس کمشنر ہیمنت ناگرالے کے حکم پر ممبئی کے ایل ٹی مارگ پولیس اسٹیشن میں تعینات محکمہ کرائم کے انسپکٹر وانگٹے اور چار اہلکاروں پر انہیں کے پولیس اسٹیشن میں ہفتہ وصولی، اغوا ء، سمیت منظم طریقے سے جرائم کو انجام دینے کا معاملہ درج کر لیا گیا ہے یہ معاملہ آنگڑیا جماعت کی شکایت کے بعد درج کیا گیا جس میں اس وقت صداقت پائی گئی جب ان پولیس والوں کی حرکات و سکنات اور وصولی کا سارا معاملہ سی سی ٹی وی فوٹیج میں قید ہوگیا A case has been registered against four persons, including crime inspector Wangte, on the orders of Mumbai Police Commissioner Hemant Nagrale۔
تفصیلات کے مطابق جنوبی ممبئی میں آنگڑیا کاروباریوں کو ہراساں اور ڈرا، دھمکا کر ہفتہ وصولی کے الزام میں پولیس نے اپنے ہی محکمہ کے پولیس انسپکٹر کرائم اور اس کے اہلکار و عملہ کے خلاف ہفتہ وصولی کا کیس درج کیا ہے۔ یہ شکایت بذات خود ایڈیشنل پولیس کمشنر دلیپ ساونت نے درج کروائی ہے۔ جس میں ان کا اقبالیہ بیان درج کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ایل ڈی مارگ پولیس اسٹیشن کے حدود میں آنگڑیا کے کاروباری اور ان کے کاروباریوں نے ایڈیشنل پولیس کمشنر دلیپ ساونت سے ملاقات کر کے شکایت کی تھی۔
پولیس افسر نے اپنے بیان میں بتایا کہ آنگڑیا ایسوسی ایشن کے یوگیش گاندھی، جتن شاہ، مدھو سدن راول مگن بھائی پرجاپتی نے تحریری شکایت کی تھی جس میں ممبا دیوی پولیس اسٹیشن کی حدود میں پیسہ کی وصولی کا تذکرہ کیا گیا تھا اور ایل ٹی مارگ پولیس اسٹیشن کے افسر وانگٹے و اس کے عملہ و اہلکار پر ہفتہ وصولی کا الزام عائد تھا۔ اس میں ایل ٹی مارگ پولیس اسٹیشن میں لے جا کر ہفتہ وصولی کا سنگین الزام عائد کیا گیا تھا۔