ایک عہدیدار کے مطابق دہیسر کے گنیش نگر علاقے میں آکاش مستری اور جے مستری نام کے دو افراد نے خود کو پولیس اہلکار بتا کر ایک شخص کے گھر میں زبردستی داخل ہوگئے، لیکن جب ان سے ان کا شناختی کارڈ مانگا گیا تو وہ موقعے سے فرار ہونے کی کوشش کرنے لگے لیکن مقامی لوگوں نے انہیں پکڑ لیا اور پولیس کے حوالے کر دیا۔
ممبئی: دو نقلی پولیس اہلکار گرفتار - دو نقلی پولیس مین حرسات میں
ریاست مہاراشٹر کے دارالحکومت ممبئی کے دہیسر علاقے میں پولیس نے ایسے دو افراد کو گرفتار کیا ہے جو خود کو پولیس اہلکار بتا کر ایک شخص کے گھر میں زبردستی داخل ہو نے کی کوشش کررہے تھے۔
ممبئی: دو نقلی پولیس اہلکار گرفتار
دہیسر پولیس انسپیکٹر سنجے مراٹھے کے مطابق دونوں افراد کو آئین کی دفعہ 452 اور 170 کے تحت جعلی سرکاری ملازم بن کر لوگوں کو دھوکہ دینے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔
پولیس مزید معاملے کی تحقیقات کررہی ہے اور دونوں سے پوچھ گجھ کررہی ہے۔
Last Updated : Jun 4, 2020, 3:06 PM IST
TAGGED:
mumbai dahisar area