اردو

urdu

ETV Bharat / city

ممبئی پولیس نے دہشت گردی کے الزام میں ذاکر کو حراست میں لیا - URDU NEWS MUMBAI

حالیہ دنوں میں دہلی پولیس کی اسپیشل سیل نے کئی لوگوں کو پاکستان کے ہینڈلر کے ذریعے چلائے جارہے ٹرر ماڈیول کے معاملے میں گرفتار کیا ہے۔ اس معاملے میں ممبئی پولیس نے ذاکر نام کے ایک شخص کو بھی حراست میں لیا ہے، جسے لینے کے لیے دہلی پولیس ممبئی روانہ ہوگئی ہے۔

Mumbai police arrested the suspect Zakir
Mumbai police arrested the suspect Zakir

By

Published : Sep 18, 2021, 9:49 AM IST

نئی دہلی: ممبئی پولیس کی اسپیشل سیل نے ممبئی سے ذاکر نام کے ایک شخص کو دہشت گردی کے الزام میں حراست میں لیا ہے۔ حالیہ دنوں میں دہلی پولیس کی اسپیشل سیل نے اب تک آٹھ مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے۔

جانکاری کے مطابق دہلی پولیس کی اسپیشل سیل نے گزشتہ منگل کے روز پاکستان کے ہینڈلر کے ذریعے چلائے جارہے ٹرر ماڈیول کا پردہ فاش کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔ پولیس کا دعوی ہے کہ ان میں سے دو لوگ پاکستان جاکر ٹرینگ لے کر آئے ہیں۔ یہ لوگ ملک کے اندر دھماکہ کرنے والے تھے۔

مزید پڑھیں: دہلی میں دو پاکستانی عسکریت پسند گرفتار

ممبئی پولیس نے ذاکر کو حراست میں لیا ہے، جنہیں لینے کے لئے دہلی پولیس کی اسپیشل سیل کی ٹیم ممبئی کے لئے روانہ ہوگئی ہے جو اسے دہلی لاکر اس معاملے میں گرفتار کرے گی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details