اردو

urdu

ETV Bharat / city

نوکری کے نام پر ٹھگی کرنے والے گرفتار - نوکری کے نام پر ٹھگی کرنے والے گرفتار

ریاست مہاراشٹر کے شہر ممبئی کی پولیس نے آن لائن شاپنگ کمپنی کویکر ڈاٹ کام کے نام سے ملازمت کا لالچ دینے والے چار لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔

ٹھگی کرنے والے گرفتار

By

Published : Aug 24, 2019, 5:57 PM IST

Updated : Sep 28, 2019, 3:23 AM IST

ممبئی پولیس کو اس سے متعلق شکایت موصول ہوئی تھی۔ متاثر شخص نے ممبئی کے ماٹونگا پولیس تھانے میں شکایات درج کرائی تھی۔

ٹھگی کرنے والے گرفتار

متاثر شخص نے اپنی شکایت میں بتایا کہ کویکر ڈاٹ کام کی جانب سے انھیں کال آیا اور ملزمین نے انھیں انڈگو ایئر لائنز میں ملازمت دینے کے لئے کہا۔ اس کے بدلے میں انہوں نے ایک لاکھ تیس ہزار کی رقم طلب کی لیکن حیرانی کی بات یہ ہے کہ جیسے ہی متاثرہ شخص نے یہ رقم ان کے کھاتے میں جمع کی اس کے بعد سے ملزمین نے اپنے فون بینڈ کر دیے۔

پولیس نے متاثرہ شخص کی شکایت پر معاملے کی تفتیش شروع کی۔

پولیس کی تفتیش میں اس بات کا خلاصہ ہو ا کہ یہ گینگ دلی سے بیٹھ کر ملک کے الگ الگ حصوں میں لوگوں کو ملازمت کا جھانسہ دے کر ان سے رقم لیتے ہیں۔ لیکن جب متاثرہ شخص ملازمت کے لئے کال کرتے ہیں تب نہ یہ ملتے ہیں اور نہ ملازمت۔

ممبئی پولیس نے ان کے کال ڈٹیلز کے بنیاد پر یہ پتا لگانے کی کوشش کر رہی ہے کہ جن لوگوں کو انہوں نے ملازمت کے نام پر دھوکہ دیا۔ ان کی جانب سے بھی شکایات درج کرے۔

ممبئی پولیس نے عوام سے اس بات کی اپیل کی ہے کہ وہ اس طرح سے ملازمت کے نام پر موصول ہونے والے کال سے الرٹ رہیں اور ان کے جھانسے میں نہ آئیں۔

Last Updated : Sep 28, 2019, 3:23 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details