کورونا وائرس (کووڈ-19) کی وجہ سے گذشتہ روز جنتا کرفیو کے بعد پاورلوم صنعتی شہر بھیونڈی کے تین بتی سبزی مارکیٹ میں شہریوں کا ازدہام تھا۔
ایکٹ 144 نافذ ہونے کے بعد بھی کورونا وائرس سے بے خوف شہری عوام سامان خرید رہے تھے۔ بازار پوری طرح تو نہیں کھلے تھے مگر شہریوں کو تعداد روز ہونے والی بھیڑ کی طرح ہی تھی۔ کورونا کی وجہ سے لاک ڈاون کے اعلان کے بعد بھی لوگوں کی آمد کا سلسلہ بدستور جاری تھا۔
ایکٹ 144 نافذ ہونے اور حکومت کی جانب سے اس لاک ڈاون کی خلاف ورزی کرنے والوں پر کارروائی کرنے کے حکم کے بعد پولیس محکمہ حرکت میں آگیا ممبئی ناسک شاہراہ کو سیل کردیاگیا۔ اور ممبئی شہر میں داخلے پر پوری طرح پابندی عائد کرتے ہوئے تمام گاڑیوں کے دستاویز چیک کرنے کے بعد ضروریات زندگی خورد نوش اشیاء لےکر جانے والی گاڑیوں کو ہی داخل ہونے دیا جارہا ہے۔
بقیہ افراد کو ان کے گھر واپس جانے کو کہہ کر لوٹایا جارہا ہے۔ممبئی ناسک شاہراہ کے مانکولی ناکہ پر جہاں ہر سینکڑوں افراد ممبئی اور تھانے شہر جانے کی کوشش کررہے تھے مگر انہیں مایوسی ہاتھ لگی۔