اردو

urdu

ETV Bharat / city

ممبئی : 36 لاکھ مالیت کے موبائل فون برآمد - بھیونڈی کے ویر ہاوس سے چوری

ریاست مہاراشٹر کے دارالحکومت ممبئی سے متصل بھیونڈی کے ویر ہاوس سے چوری شدہ موبائل فون برآمد کیے گئے ہیں۔

ممبئی : 36 لاکھ مالیت کے موبائل فون برآمد

By

Published : Oct 5, 2019, 11:29 PM IST

گذشتہ دنوں بھیونڈی کے ویر ہاؤس سے چوری کیے گئے 36 لاکھ روپے مالیت کے موبائل فونز کو کلیان ریلوے پولیس نے برآمد کرنے کا دعوی کیا ہے، ساتھ ہی پولیس نامعلوم چوروں کی تلاشی شروع کردی ہے۔

ممبئی : 36 لاکھ مالیت کے موبائل فون برآمد

ممبئی لوکل ٹرینز میں مسافروں سے لوٹ کی واردات سے پریشان عوام کی شکایت کے بعد کلیان جی آر پی پولیس کی ٹیم وٹھل واڈی میں تعینات تھی اسی درمیان پولیس ٹیم کی نظر چار نوجوانوں کے گروہ پر پڑی جو ہاتھ میں ایک بیگ لیے ہوئے تھے۔ جو وٹھل واڈی اشٹیشن کی طرف جارہے تھے۔ جب پولیس ٹیم نے انہیں روکنے کی کوشش کیا تو نامعلوم نوجوان بھاگنے لگے۔ اور بیگ کو پاس واقع جھاڑیوں میں پھینک کر تیزی سے فرار ہوگئے۔

پولیس نے جب بیگ کی تلاشی کی تو نوکیا کمپنی مہنگے 194 اینڈورائڈ فون برآمد ہوئے، ان برآمد ہونے والے موبائل فون کی مالیت تقریباً 35 لاکھ پچاسی ہزار روپے بتائی جارہی ہے۔ پولیس ٹیم کو تفتیش کے دوران معلوم ہوا کہ سبھی موبائل فون بھیونڈی کے ویرہاؤس سے نامعلوم چوروں نے چوری کیا تھا۔ جس کا مقدمہ بھی بھیونڈی کے نارپولی پولیس اشٹیشن میں درج ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details