اردو

urdu

ETV Bharat / city

ممبئی کرائم برانچ کی داؤد ابراہیم کے ساتھی ریاض کی تلاش میں چھاپہ ماری - रियाज भाटी

انڈر ولڈ ڈان داؤں ابراہیم کے ساتھی ریاض بھاٹی کی گرفتاری کے لئے ممبئی کرائم برانچ کئی دنوں سے جگہ جگہ چھاپہ ماری کر رہی ہے۔ ان کے خلاف کاروباری بیمل اگروال نے شکایت درج کرائی ہے۔

mumbai-crime-branch-looking-for-dawood-ibrahims-aide-in-extortion
mumbai-crime-branch-looking-for-dawood-ibrahims-aide-in-extortion

By

Published : Oct 16, 2021, 10:02 AM IST

ممبئی: ممبئی کرائم برانچ کی ٹیم انڈر ولڈ ڈان داؤد ابراہیم کے مددگار ریاض بھاٹی کو جبرن وصولی کے معاملے میں تلاش کر رہی ہے۔ ممبئی کے گورے گاؤں پولیس اسٹیشن میں کاروباری بیمل اگروال کی شکایت پر پرم ویر سنگھ اینٹلیا معاملے میں گرفتار سچن واجھے سمیت ریاض بھاٹی بھی ایک ملزم ہے۔ اس معاملے کو بعد میں کرائم برانچ کو ٹرانسفر کیا گیا تھا، ذرائع نے بتایا کہ جب سے کرائم برانچ نے اسے بُلا کر پوچھ گچھ کرنا چاہا ہے اس وقت سے وہ غائب ہوگیا ہے۔ اس کی تلاش کے لئے ممبئی کرائم برانچ جگہ جگہ چھاپہ ماری کر رہی ہے۔

کورٹ میں جاری اس معاملے پر کورٹ نے کہا تھا کہ ریاض بھاٹی سے پوچھ گچھ ضروری ہے۔

ریاض بھاٹی کے خلاف ممئی کے کئی پولیس اسٹیشنوں میں ایکسٹارشن کے معاملے درج ہیں، جس میں سے انبولی اور جوہو پولیس اسٹیشن میں بھی معاملہ درج ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ پولیس نے اسے ایک فرضی پاسپورٹ کے ساتھ بھی گرفتار کیا تھا، سال 2020 میں جب اسے بین الاقوامی ایئرپورٹ سے گرفتار کیا گیا تو وہ اس وقت یو اے ای فرار ہونے کے فراق میں تھا۔

مزید پڑھیں: ممبئی: وزیر نواب ملک نے این سی بی افسر پر الزام لگایا

چھتیس گڑھ: مذہبی جلوس پر گاڑی چڑھانے کا واقعہ، دو گرفتار

ریاض بھاٹی کو اس سے قبل بھی 2015 میں گرفتار کیا گیا، اس وقت ان کے اوپر فرضی پاسپورٹ کا استعمال کر جنوبی افریقہ بھاگنے کی تیاری میں تھا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details