اردو

urdu

ETV Bharat / city

عرفان خان کو منفرد انداز میں خراج عقیدت - عرفان خان

ممبئی کے ایک آرٹسٹ نے بالی ووڈ کے معروف اداکار عرفان خان کو منفرد انداز میں خراج عقیدت پیش کیا۔

irrfan khan

By

Published : May 4, 2020, 8:30 PM IST

انڈین سنیما انڈسٹری کے بہترین اداکار عرفان خان کے انتقال پر جہاں ملک بھر میں ان کے مداحوں نے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔

وہیں ممبئی کے آرٹسٹ رنجیت دھیا نے باندرہ کے وروڈہ روڈ پر ایک دیوار پر ان کی تصویر بنا کر اپنے پسندیدہ اداکار کو خراج عقیدت پیش کیا۔

انہوں نے کہا کہ 'جیسے ہی میں نے عرفان خان کے انتقال کی خبر سنی تو میں منفرد انداز میں انہیں خراج عقیدت پیش کرنا چاہتا تھا۔'

دھیا نے کہا کہ 'میں نے جو وال پینٹنگ بنائی ہے، اس میں سیاہ، پیلا (زرد) اور سفید رنگ کا استعمال کیا ہے۔ لنچ باکس کے اداکار کے کلوز اپ شاٹ میں انہوں نے ان کی آنکھ پر زیادہ توجہ مرکوز کی ہے چونکہ ان کی آنکھوں کو ان کے مداح بے حد پسند کرتے تھے۔'

انہوں نے بتایا کہ 'مجھے یہ پینٹنگ مکمل کرنے میں تین روز لگے اور میں اب بھی اس پر کام کر رہا ہوں۔ میری طرف سے یہ چھوٹا سا خراج عقیدت ہے میرے ہر دلعزیز اداکار کو۔'

واضح رہے کہ عرفان خان کو کینسر کا مرض لاحق تھا اور ان کا ممبئی کے کوکیلا بین اسپتال میں 29 اپریل کو انتقال ہوا۔

عرفان خان، آخری بار انگریزی میڈیم نامی فلم میں نظر آئے تھے حالانکہ وہ اس فلم کے پروموشن میں شامل نہیں ہوئے تھے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details