عوام اپنے قیمتی ووٹوں سے علاقے کی ترقی کے لیے نمائندہ منتخب کرتے ہیں، اور علاقے کی ترقی کی ذمہ داری بھی انہیں کو سونپتے ہیں، لیکن جب عوامی نمائندہ اپنے فرایض بھول کر عوام کو ڈرانے دھمکانے لگے تو ان سے جواب طلب کرنا ضروری ہوجاتا ہے۔
'رکن اسمبلی کی بدتمیزی وائرل'
سڑک کی بدحالی کی شکایت پر رکن اسملی کی بدتمیزی سے مقامی باشندے میں خوف۔
دراصل مہاراشٹر کے دارالحکومت ممبئی سے متصل بھیونڈی کے دیہی علاقے پڑگھا بازار پیٹھ کا راستہ علاقے کی اہم ترین سڑک میں سے ایک ہے۔ جو ایک عرصہ سے خستہ حالی کا شکار ہے، جس پر کاٹھولے سے تعلق رکھنے والے سندیپ نامی شخص نے سوشل میڈیا کے وہاٹس ایپ گروپ ( پڑگھاوبھاگ) میں لکھا کہ سیاسی رہنما عوام کو بے وقوف بنا رہے ہیں'۔
انہوں نے لکھا کہ موجودہ شیوسینا اور بی جے پی اتحاد کی ریاستی حکومت نے پڑگھا علاقے کے لیے کچھ کام نہیں کیا، اطراف کے گاؤں کے لوگ بے وقوف ہیں، رکن پارلیمان، رکن اسمبلی، ضلع پنچایت صدر پڑگھا کے لیے کچھ نہیں کر رہے ہیں'۔
سندیپ جیسے ہی یہ لکھ کر گروپ میں ڈالا ویسے بھیونڈی دیہی سیٹ سے رکن اسمبلی شانتا رام مورے وہاٹس ایپ کے ذریعے گالی گلوج پر پر اترآئے ، رکن اسمبلی کے اس طرح بدتمیزی اور بدزبانی کو دیکھ کر سندیپ نے مقامی رکن اسمبلی کے خلاف پڑگھا پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرائی ہے۔ اور اپنی جان کو رکن اسمبلی سے خطرہ بھی بتایا ہے۔ اب دیکھنا دلچسپ ہوگا کہ پولیس آیا رکن اسمبلی کے خلاف کارروائی کرتی ہے یا معاملہ ایسے ہی رفع دفعہ ہوجاتا ہے'۔